جونپور، 28 اگست : اترپردیش میں ضلع جونپور میں اردو کے عظیم شاعر اور مجاہد آزادی رگھوپتی سہائے عرف فراق گورکھپوری کی 120 ویں سالگرہ منائی گئی۔
سراواں گاؤں میں واقع ’شہید لال بہادر گپت اسمارک‘ پر آج انڈین سوشلسٹ ریپبلکن آرمی اور لکشمی بریگیڈ کے كارکنوں نے اس
موقع پر شہید یادگار پر موم بتي اور اگر بتی جلا کر دو منٹ خاموشی اختیار کی اور فراق گورکھپوری کو اپنا خراج عقیدت پیش کیا۔
شہید یادگار پر موجود لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکشمی بائی بریگیڈ کی صدر منجیت کور نے کہا کہ رگھوپتی سہائے عرف فراق گورکھپوری نے شاعری کے ذریعے اردو زبان کو بلندی پر پهنچايا